امریکا، ایران کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ کا 6500 سے زائد پوائنٹس کی کمی پر اختتام

image

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی جہاں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

کاروباری دن کے آغاز پر 100 انڈیکس دورانِ ٹریڈنگ 6,500 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا جبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 6,408 پوائنٹس کی کمی کے بعد 173,518 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ بیک وقت 179 ہزار، 178 ہزار، 177 ہزار، 176 ہزار، 175 ہزار اور 174 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی کھو بیٹھی جبکہ ٹریڈنگ فلور پر غیر یقینی صورتحال کے باعث سناٹا چھایا رہا۔

مارکیٹ میں بینکنگ ، فرٹیلائزر، سیمنٹ، انرجی اور آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا شدید دباؤ رہا۔ آج مارکیٹ میں 45 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 90 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US