پاکستان اور عالمی منڈی میں دو دن کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 425036 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 364399 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4026 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت آج بغیر کسی تبدیلی کے 6289 روپے رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟