مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں دوسرے روز سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 425436 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 364742 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 4 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4030 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 134 روپے کم ہو کر 6155 روپے کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟