کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تاہم مارکیٹ نے مندی سے سنبھلتے ہوئے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام مثبت انداز میں کیا۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا جس سے 178 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عارضی طور پر برقرار نہ رہ سکی۔ بعد ازاں مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی اور دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 570 پوائنٹس تک بھی بڑھا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178,198 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 178 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی دوبارہ بحال ہو گئی۔