آمدنی کم، اخراجات زیادہ؛ مالی سال 2025-26 میں کرنٹ اکاؤنٹ 14 کروڑ ڈالر خسارے کا شکار

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث ملکی رواں کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) سرپلس سے منفی ہوگیا ہے۔

جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 65 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل مئی 2026 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔ گزشتہ سال کی بات کی جائے تو جون 2025 میں بھی ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 22 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہانہ خسارے کے ساتھ ساتھ پورے مالی سال 2025-26 میں بھی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے منفی ہوگیا ہے اور اس مالی سال کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 14 کروڑ ڈالر کا خسارہ درج کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس، گزشتہ مالی سال 2024-25 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 84 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ پر یہ دباؤ دیکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US