کراچی میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔
چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش کے مطابق ڈیلرز نے پیٹرول پر اپنا مارجن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان طارق حسن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
پی پی ڈی اے نے اعلان کیا کہ 15 اگست صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک پیٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک کاروبار بحال نہیں کیا جائے گا۔