اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے وطن پر ڈالرز کی بارش، جولائی میں 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر

image

اوورسیز پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر ترسیلات زر وطن بھیجیں، جس سے نئے مالی سال کا آغاز مضبوط ترسیلات زر کے ساتھ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر کی آمد میں ماہانہ بنیاد پر 4.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود ترسیلات زر کی آمد متاثر نہیں ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے آئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 73 لاکھ، برطانیہ سے 55 کروڑ 55 لاکھ اور یورپی یونین سے 46 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔

دیگر خلیجی ممالک سے 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 32 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US