پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روز جاری رہنے والی تیزی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز رک گیا جہاں مارکیٹ ریکوری کے بجائے فروخت کے دباؤ کا شکار رہی۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ ابتدائی مرحلے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 570 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ نے تیزی کھو دی۔

دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,333 پوائنٹس تک کی بڑی کمی دیکھی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 178 ہزار، 177 ہزار اور 176 ہزار پوائنٹس کی تین اہم نفسیاتی حدیں بھی گنوا بیٹھی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2,320 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 175,802 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US