پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 18 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 70 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟