اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیصلہ کن مقابلے میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کر سکیں، تاہم اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں فیرن ٹوریس نے گول کر کے اسپین کو فتح دلا دی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ٹیم نے باقی وقت 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

فاتح اسپین نے 16 برس بعد دوبارہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

ٹورنامنٹ کے انفرادی اعزازات میں اسپین کے پال کوبارسی کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، اُنائی سائمن کو بہترین گول کیپر اور کپتان روڈری کو گولڈن بال کا ایوارڈ ملا، جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی نے سلور بال اپنے نام کی۔

فرانس کے اسٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے 10 گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ جیت کر تاریخ رقم کی اور یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ میسی نے ٹورنامنٹ میں 8 گول اسکور کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US