پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی بڑی لہر ختم ہوئی اور مارکیٹ میں زبردست ریکوری دیکھنے میں آئی۔
دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 174,000 اور 175,000 پوائنٹس کی دو اہم حدیں گر گئیں۔ تاہم، مارکیٹ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے گرنے والے پوائنٹس بحال کیے اور ایک موقع پر انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مثبت زون میں بھی داخل ہوگیا۔ بعد ازاں، ہنڈریڈ انڈیکس 140 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 175,663 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے اعلان کا مارکیٹ پر مثبت اثر مرتب ہوا، جس نے سرمایهکاروں میں نئی روح پھونک دی۔