پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کے بعد سنبھل گئی اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، جہاں ایک موقع پر 2100 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 1,74,000 اور 1,75,000 پوائنٹس کی اہم حدیں نیچے گر گئیں۔ تاہم بعد میں مارکیٹ نے زبردست ریکوری کی اور دورانِ ٹریڈنگ 326 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں 1,76,000 پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,75,927 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے اعلان کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا، جبکہ سرمایہ کاروں کو امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔