پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہو کر 429236 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 4029 روپے بڑھ کر 368000 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4068 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے بڑھ کر 6396 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟