پاکستان اسٹاک ایکسچینج: پرافٹ ٹیکنگ سے 2400 پوائنٹس کی تیزی زائل، کاروبار بمشکل مثبت زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت کے دباؤ کے باعث تیزی کا ابتدائی رجحان محدود ہو گیا اور کاروبار کا اختتام بمشکل مثبت زون میں ہوا۔

امریکی اور ایران کے مابین جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کی توقعات پر مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ سے 2400 پوائنٹس کا بڑا اضافہ زائل ہو کر محض 200 پوائنٹس تک سیمٹ گیا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں 177,000 اور 178,000 پوائنٹس کی دو اہم سطحیں بحال تو ہوئیں لیکن برقرار نہ رہ سکیں، تاہم ہنڈریڈ انڈیکس 176,000 پوائنٹس کی حد بحال رکھنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 176,133 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ بروکرز کے مطابق سیشن کے دوران سیمنٹ، بینکنگ اور ٹیکنالوجی شعبے کی کمپنیوں کے شیئرز میں خریداروں کی دلچسپی دیکھی گئی، جبکہ آئل اینڈ گیس، انرجی، ریفائنری اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے شیئرز پر فروخت کا دباؤ غالب رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US