سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا

image

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 403 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US