عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب بند ہونے کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں تمام دن فروخت کا دباؤ برقرار رہا جبکہ دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ بھی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی کے بعد 174,429 پوائنٹس پر بند ہوا۔
شدید مندی کے باعث اسٹاک ایکسچینج 176 ہزار اور 175 ہزار پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں بھی گنوا بیٹھی۔ مارکیٹ میں بینکنگ، انرجی، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر شعبوں کے شیئرز میں نمایاں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔