پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ نے ایک موقع پر 175 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کی تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 800 پوائنٹس تک اضافہ اور 286 پوائنٹس تک کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ بعد ازاں خریداری بڑھنے سے مارکیٹ دوبارہ مثبت زون میں آ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 174,542 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق آج مارکیٹ میں محدود کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رزلٹ سیزن اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مارکیٹ کے لیے مثبت عوامل ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتیں سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کر رہی ہیں۔