پاکستان اور عالمی منڈی میں تین دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 432036 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر 370401 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 18 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4096 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے کم ہو کر 6370 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟