ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر427736 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 366714 روپے ہوگئی ۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سوما 3 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4053 ڈالر کا ہو گیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہوکر 6297 روپےہوگئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US