ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 430 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 93 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 100 روپے اضافے کے بعد اس کا نرخ 6 ہزار 397 روپے ہو گیا۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟