گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اس وقت 9 ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک کے پاس سونے کے ذخائر مقدار میں زیادہ نہیں بڑھے بلکہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے ان گولڈ ذخائر کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر سینٹرل بینکس کی طرح انٹرنیشنل مارکیٹ سے سونا نہیں خریدتا، البتہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے چھاپوں کے دوران ضبط کیا گیا سونا اسٹیٹ بینک خرید لیتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں سونے کی اس مالیت کو شامل نہیں کرتا۔