عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کا فائدہ منتقل نہ کر کے حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں 28 جولائی رات بارہ بجے تک کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
قیمتوں میں یہ ردوبدل ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں گزشتہ تین دنوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل 14 فیصد تک نیچے آیا ہے جبکہ صرف ایک روز میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔