پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 426436 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 365600 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4040 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے بڑھ کر 6291 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟