پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 50 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 215 روپے پر آ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟