پھل فروش نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو موت کے منہ سے نکال لیا

image

"میں وہاں سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل قریب سے گزری، جس سے بچنے کی کوشش میں سائیکل سوار بچہ توازن کھو بیٹھا اور گڑھے میں جا گرا۔ جیسے ہی میں نے اسے گرتے دیکھا، بغیر کچھ سوچے فوراً چھلانگ لگا دی اور بچے کو باہر نکال لیا۔"

کراچی کی منظور کالونی میں انسانیت کی ایک خوبصورت مثال سامنے آگئی، جہاں ایک پھل فروش نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر گڑھے میں ڈوبتے بچے کو بروقت بچا لیا۔ شاہد کی فوری ہمت اور حاضر دماغی نے ایک معصوم زندگی کو محفوظ بنا دیا۔ اس بہادری کے اعتراف میں جماعت اسلامی کے دو کونسلرز نے انہیں پھولوں کا ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ اہلِ علاقہ بھی ان کے جذبۂ انسانیت کو بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US