ترکیہ میں دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑنے لگی، فوٹوگرافر نے بچالیا

image

ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران تیز ہواؤں نے دلہن کو غباروں سمیت ہوا میں اچھال دیا، تاہم فوٹوگرافر نے بروقت پکڑ کر اسے بڑے حادثے سے بچالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو کھینچ لیا، جس سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی چوٹ کی اطلاع نہیں ملی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حادثے کے خدشے کے باوجود وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US