15 کلو کی بکری 18 لاکھ میں فروخت، خریدار بارات لے کر پہنچ گئے

image

راجن پور میں ایک بکری کی غیرمعمولی قیمت نے سب کو حیران کر دیا، جہاں صرف 15 کلو وزنی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت کردی گئی۔ اس منفرد خرید و فروخت نے علاقے میں خاصی توجہ حاصل کی۔

بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ "شیری" نسل کی یہ ٹیڈی بکری اپنی دلکش رنگت، خوبصورت ساخت اور نایاب نسل کی وجہ سے عام بکریوں سے مختلف ہے، اسی لیے اس کی قیمت بھی غیرمعمولی رکھی گئی تھی۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ خریدار بارات کی طرز پر کئی گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پہنچے۔ خریداری کے بعد ڈھول کی تھاپ، بھنگڑے اور نوٹ نچھاور کر کے بکری کو رخصت کیا گیا، جبکہ مہمانوں کی تواضع قورمے اور میٹھے چاول سے کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US