بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں آسمان اچانک گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا، جس کے حیران کن مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرندول کے علاقے میں یہ غیرمعمولی منظر طوفان ارنب کے اثرات کے دوران سامنے آیا، جہاں بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس منظر کو طوفانی نظام سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم آسمان سرخ ہونے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے چھتیس گڑھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ خراب موسم کے پیش نظر بعض اضلاع میں اسکول بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔