امریکی شہری شاپنگ کے لیے ہیلی کاپٹر پر اسٹور پہنچ گیا

image

امریکا کی ریاست وسکونسن میں ایک 69 سالہ شخص نے صرف شاپنگ کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر کے سب کو حیران کر دیا۔ حکام کے مطابق وہ اپنے گھر سے تقریباً 50 میل دور ایک آؤٹ ڈور ریٹیل اسٹور تک ایک گھنٹے کی ڈرائیو سے بچنے کے لیے ہیلی کاپٹر اڑا کر پہنچا۔

اسٹور کے باہر ہیلی کاپٹر پارک ہونے پر مقامی پولیس کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شخص کے پاس باقاعدہ پائلٹ لائسنس موجود تھا اور اس نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تمام قواعد پر عمل کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتارا تھا۔

حکام کے مطابق اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اسے صرف ٹریفک سے بچنے کے لیے شاپنگ کا منفرد انداز قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US