جاپان میں 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے دوران اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چار مریضوں کے آپریشن جاری رہے جہاں طبی عملے نے جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔
زلزلے کے جھٹکوں سے آپریشن تھیٹر میں مریضوں کے بستر اور طبی آلات ہلنے لگے تاہم ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنے مریضوں کے ساتھ موجود رہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی اہلکار مریض کے بستر کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور اپنے جسم سے اسے ڈھانپ کر گرتی اشیا سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے جاری رہنے کے باوجود طبی عملے نے آپریشن اور مریضوں کی نگرانی کا عمل جاری رکھا، جسے فرض شناسی اور انسان دوستی کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔