بھارت میں 35 لاوارث بچیوں کو اپنی بیٹیاں بنانے والے شخص کی دلچسپ کہانی

image

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں 2004 میں ہرے رام پانڈے نے جنگل سے ایک نومولود بچی کے رونے کی آواز سنی۔ جب وہ آواز کے قریب پہنچے تو انہیں ایک ننھی بچی زمین پر اکیلی پڑی ملی۔ اس کے جسم پر چیونٹیاں چڑھی ہوئی تھیں۔

ہرے رام نے بچی کو فوراً اٹھایا اور اسپتال پہنچایا۔ علاج کے بعد انہوں نے اس کا نام تاپسی رکھا اور اسے اپنے گھر لے آئے۔ اس واقعے نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

ایک بچی کو بچانے سے شروع ہونے والا یہ سفر آج 35 بچیوں تک پہنچ چکا ہے۔ ہرے رام اور ان کی اہلیہ نے ایسی 35 لاوارث اور بے سہارا بچیوں کی پرورش کی ہے جنہیں جنگلوں، ریلوے اسٹیشنوں، سڑکوں کے کناروں اور مختلف مقامات سے تنہا حالت میں پایا گیا تھا۔

ان بچیوں کے لیے ہرے رام صرف سرپرست نہیں بلکہ والد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ انہیں ’بابا‘ کہہ کر بلاتی ہیں۔ ہرے رام اور ان کی اہلیہ نے ان بچیوں کو گھر، دیکھ بھال اور خاندان کا احساس دینے کی کوشش کی ہے۔

ہرے رام کا کہنا ہے کہ ان کا یہ کام کسی ایک وقت یا کسی خاص تعداد تک محدود نہیں۔ ان کے الفاظ میں، ’’میں اپنی موت کے دن تک یہ کام کرتا رہوں گا۔‘‘

ایک نومولود کو جنگل سے اٹھانے کا وہ فیصلہ آج درجنوں بچیوں کے لیے ایک نئی زندگی کا سبب بن چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US