سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب کی شادی کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے۔
عقبہ نے 9 اگست 2026 کو برطانیہ میں بظاہر ایک غیر ملکی نوجوان سے شادی کی، جس کی تقریب عیسائی انداز میں منعقد ہوئی۔ دلہن نے نا صرف سفید گاون زیب تن کیا بلکہ برائڈ میڈز ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے تھامے بھی نظر آئیں
عاقب جاوید اپنی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچے تھے۔ شادی کی سامنے آنے والی ویڈیو میں عاقب جاوید اپنی بیٹی کو دلہن کے سفید لباس میں تھامے اسٹیج کی جانب لے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔
یوں شادی کی خوشی سے زیادہ سوشل میڈیا پر اس تقریب کے مذہبی پہلو پر بحث ہونے لگی، جہاں صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔