فلپائن میں آکٹوپس مچھیرے کے چہرے سے چمٹ گیا، ویڈیو وائرل

image

فلپائن میں ایک آکٹوپس کے مچھیرے کے چہرے سے چمٹ جانے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکٹوپس نے اپنے متعدد بازو مچھیرے کے چہرے کے گرد لپیٹ رکھے ہیں اور مچھیرا اسے ہٹانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے، تاہم آکٹوپس کے مضبوط سکشن کپ کے باعث اسے خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔

ماہرین کے مطابق آکٹوپس کے آٹھ بازوؤں پر سیکڑوں سکشن کپ ہوتے ہیں، جو اسے مختلف سطحوں کو مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آکٹوپس نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے دفاعی ردعمل کے طور پر مچھیرے کے چہرے کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US