امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک شخص نے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے خریدے گئے دو ٹکٹوں پر بڑے انعام جیت کر سب کو حیران کردیا۔
میری لینڈ کے شہر سیلزبری کے رہائشی کینی جی نے اپنے پسندیدہ نمبرز 32821 استعمال کرتے ہوئے ایک ہی پِک 5 ڈرا کے لیے دو الگ ٹکٹ خریدے۔
24 جولائی کے ڈرا میں دونوں ٹکٹوں پر انعام نکل آیا اور انہیں ہر ٹکٹ پر 50 ہزار ڈالر ملے، یوں کینی جی نے مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔
کینی جی کے مطابق وہ مختلف لاٹری ڈراز میں ہمیشہ اپنے پسندیدہ نمبرز استعمال کرتے ہیں اور اس سے قبل بھی پِک 3 اور پِک 4 ڈراز میں چھوٹے انعامات جیت چکے ہیں۔