کرن اشفاق کا عمران اشرف سے متعلق صارفین کے تبصروں پر دوٹوک جواب

image

اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر کرن اشفاق کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کے ان تبصروں نے ایک بار پھر ان کی سابقہ ازدواجی زندگی کو موضوعِ بحث بنا دیا۔ کرن اشفاق نے بھی خاموش رہنے کے بجائے دونوں تبصروں کا دوٹوک جواب دیا۔

ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کرن نے کہا براہِ کرم کسی ایسے شخص کا نام یہاں مت لیں جس سے میرا اب کوئی تعلق نہیں۔ میں اپنی پروفائل پر اس کا نام نہیں چاہتی جبکہ دوسرے صارف کے تبصرے پر انہوں نے لکھا میں قسم سے کہتی ہوں یہی وجہ تھی۔

کرن اشفاق نے حال ہی میں لوئی وٹوں کے اسٹور کے باہر اپنی ایک ریل شیئر کی تھی جس پر انہیں بولڈ انداز اور طرزِ زندگی کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران بعض صارفین نے ان کی سابقہ شادی کو بھی گفتگو میں شامل کرلیا، جس پر کرن کے جوابات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

کرن اشفاق اور اداکار عمران اشرف نے 18 اکتوبر 2022 کو اپنی چار سالہ شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ کرن اس سے قبل بھی اپنے سابق شوہر کے مبینہ قدامت پسند رویے اور میڈیا میں کام کرنے سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتی رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US