بولڈ لباس اور ٹریول پوسٹس: اداکارہ مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

image

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کی بولڈ ڈریسنگ اور ٹریول ریلز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں انہیں ملے جلے ردعمل اور شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعدد معروف ڈراموں میں اداکاری کے بعد حالیہ عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ان دنوں زیادہ تر دوستوں کے ساتھ سفر کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اپنی ٹریول تصاویر و ریلز بھی باقاعدگی سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ان کے حالیہ بولڈ مغربی لباس اور پوسٹس پر جہاں بعض صارفین نے سخت تنقید کی، وہیں کئی دیگر صارفین نے ان کا دفاع کرتے ہوئے ذاتی پسند اور لباس کے انتخاب کو ان کا اپنا حق قرار دیا۔

اداکارہ کی جانب سے اس تنقید پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US