زین حامد نے نمرہ خان سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

image

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان اور برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، جس کی تصدیق خود زین حامد نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 17 جولائی کو ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات کی بنا پر طلاق دی گئی اور اب اس معاملے کی قانونی کارروائی وکلا کے ذریعے جاری ہے۔ انہوں نے اسے ایک باہمی رضامندی سے ہونے والی علیحدگی قرار دیتے ہوئے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ نمرہ خان نے مئی 2026ء میں زین حامد سے شادی کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا سے تصاویر ہٹائے جانے پر دونوں کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

اس سے قبل 2020ء میں اداکارہ کی پہلی شادی راجہ افتخار سے ہوئی تھی جو چند ماہ ہی چل سکی تھی۔ اس دوسری شادی کے اختتام پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US