رجب بٹ نے دولت کی نمائش کی وجہ بتادی

image

’’اگر میں بطور یوٹیوبر 5 کروڑ روپے کی گاڑی خریدتا ہوں تو ظاہر ہے اس پر وی لاگ بناؤں گا۔ آج کل کانٹینٹ کریئیٹرز کسی کی سالگرہ تک نہیں چھوڑتے، وہاں بھی کانٹینٹ بنا لیتے ہیں، تو میں بھی اپنی چیزیں دکھاتا ہوں کیونکہ مجھے اپنی ویڈیوز کو دلچسپ بنانا ہوتا ہے۔‘‘

پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی گفتگو کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے حالیہ تنازعات اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ دولت کی کھلے عام نمائش سے متعلق بھی بات کی۔

رجب بٹ سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش طرزِ زندگی دکھانے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ ماضی میں اپنی دولت اور کاروباری کامیابیوں کے حوالے سے بڑے دعوے کرچکے ہیں اور حالیہ گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مہنگی گاڑیوں اور دیگر قیمتی چیزوں کو ویڈیوز کا حصہ کیوں بناتے ہیں۔

ان کے مطابق یوٹیوب پر کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے روزمرہ زندگی کے مختلف واقعات بھی ویڈیو کا موضوع بن جاتے ہیں۔ اسی لیے اگر وہ کوئی مہنگی چیز خریدتے ہیں تو اسے اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کرنا بھی ان کے کانٹینٹ کا حصہ ہے۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اپنی ویڈیوز کو زیادہ دلچسپ بنانا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے جڑی چیزیں بھی کیمرے کے سامنے لاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US