دانش تیمور نے عائزہ خان سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، حقیقت واضح کردی

image

"دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ خان سے طلاق کی خبروں پر واضح مؤقف پیش کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔ اداکار نے کہا، "عائزہ میری بیوی اور میرے بچوں کی ماں ہے۔ کچھ لوگ ہماری خوشی برداشت نہیں کرپاتے۔ اس وقت ہم دونوں اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔"

دانش تیمور اور عائزہ خان کا شمار پاکستانی شوبز کی مقبول اور کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے اپنی الگ شناخت بنانے کے ساتھ ساتھ شادی کے بعد بھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو کامیابی سے جاری رکھا اور دو بچوں کے والدین ہیں۔

حال ہی میں ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ دانش تیمور کے ڈرامے "ہمراہی" کے اختتامی ایپی سوڈ کی سنیما اسکریننگ میں عائزہ خان کی عدم موجودگی بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی، جبکہ عائزہ کی جانب سے شوہر کے ساتھ تصاویر ہٹائے جانے کے بعد طلاق کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

تاہم اب دانش تیمور نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔ اداکار کے مطابق دونوں اپنی مصروفیات میں اس قدر الجھے ہوئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی باتوں پر توجہ دینے کا وقت بھی نہیں۔

دانش کا کہنا تھا کہ وہ اور عائزہ اپنی زندگی میں خوش ہیں اور ان کے درمیان کسی علیحدگی کی بات درست نہیں۔ اس سے قبل عائزہ خان بھی ایک فین پیج پر طلاق سے متعلق افواہوں کی تردید کرچکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US