فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی جان بچاتے ہوئے منگیتر کی شہادت: فریال گوہر کا المناک انکشاف

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی سچی محبت اور ان سے جڑے المناک واقعے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی، جو ان کی زندگی کی سچی محبت تھے۔

اداکارہ کے مطابق شادی سے محض دو ہفتے قبل ان کے منگیتر کا طیارہ پرواز کے دوران ریت کے شدید طوفان کی زد میں آ گیا تھا۔ ایندھن کی کمی کے باعث محفوظ لینڈنگ ناممکن دیکھ کر انہوں نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں محفوظ کر کے دروازہ سیل کردیا اور ان کی جان بچانے کے لیے طیارے کو انتہائی خطرناک انداز میں نیچے موڑا، تاہم اس کوشش میں وہ خود شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال منتقل کیے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

فریال گوہر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے منگیتر کو ایک لاکٹ تحفے میں دیا تھا جس پر ان کی ہونے والی شادی کی تاریخ کندہ تھی۔ انتقال سے قبل ان کے منگیتر نے وہ لاکٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر کے حوالے کرتے ہوئے فریال گوہر تک پہنچانے کی درخواست کی تھی، جو کئی سالوں بعد اس ڈاکٹر نے اداکارہ کے حوالے کردیا۔ انہوں نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا ایک ایسا المناک موڑ قرار دیا جسے وہ آج تک نہیں بھلا سکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US