گھر پر کسی مرد سے زیادہ اپنے کتوں کی موجودگی پسند ہے، سہیل خان کی سابق اہلیہ

image

”طویل دن گزارنے کے بعد مجھے کسی مرد کے بجائے اپنے کتوں کے پاس گھر واپس آنا زیادہ پسند ہے۔ اب میں اکیلے رہنے کی عادی ہوچکی ہوں اور مجھے اپنی کمپنی اچھی لگتی ہے۔ ہاں، ایسا ساتھی اچھا لگ سکتا ہے جس کے ساتھ سفر کیا جائے، اچھا کھانا کھایا جائے اور وقت گزارا جائے، لیکن اس کے باوجود میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں۔“

بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے طلاق کے بعد اپنی زندگی، تنہائی اور مستقبل میں کسی نئے رشتے کے امکان پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سیما سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں زندگی میں کسی مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے؟ اس پر انہوں نے واضح کیا کہ اب انہیں تنہا رہنے سے گھبراہٹ نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی ذات اور موجودہ طرز زندگی سے مطمئن ہیں۔

سیما کے مطابق زندگی میں کسی ساتھی کا ہونا یقیناً اچھا ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر ساتھ سفر کرنے، کھانا کھانے اور خوشگوار وقت گزارنے کا موقع ملے، لیکن وہ صرف تنہائی کے خوف کی وجہ سے کسی رشتے میں آنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔

سہیل خان کے ساتھ اپنے ماضی پر بات کرتے ہوئے سیما نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد دونوں نے غصے، اختلافات اور مشکل وقت کا سامنا کیا، تاہم وقت کے ساتھ ان کے درمیان تعلق بہتر ہوگیا۔ اب وہ اپنے دونوں بیٹوں کے لیے ایک مضبوط ٹیم کی طرح ہیں اور میاں بیوی کے بجائے اچھے دوست کے طور پر ایک دوسرے کو بہتر سمجھتے ہیں۔

سیما کا کہنا تھا کہ ماضی کی تلخیاں پیچھے رہ گئی ہیں اور اب ان دونوں کی ترجیح اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور ذمہ داریوں کو مل کر نبھانا ہے۔

سہیل خان اور سیما سجدیہ نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم 24 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2022 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US