فیشن کی دنیا میں نت نئے رجحانات کے درمیان معروف فیشن برانڈ شینیل کی منفرد ’نیکڈ سینڈلز‘ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ مارگریٹ کوالی فلم دی ڈاگ اسٹارز کے لندن پریمیئر میں یہ منفرد سینڈلز پہن کر ریڈ کارپٹ پر پہنچیں۔ دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ ننگے پاؤں ہوں۔
نیکڈ سینڈلز کا ڈیزائن روایتی جوتوں سے مختلف ہے، جس میں پاؤں کا بیشتر حصہ کھلا رہتا ہے اور سینڈلز بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نمایاں ہوتی ہیں۔
مارگریٹ کوالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس نئے فیشن ٹرینڈ پر دلچسپ تبصرے کیے، جہاں کچھ نے اسے منفرد جبکہ بعض نے غیر عملی قرار دیا۔