دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز رکھنے والی برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہم نے 21 اگست کو اپنی 117ویں سالگرہ منائی۔
ایتھل کیٹرہم نے مئی 2025 میں 115 برس کی عمر میں دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ 21 اگست 1909 کو جنوبی انگلینڈ کے گاؤں شپٹن بیلنگر میں پیدا ہوئیں۔
ایتھل 8 بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھیں اور سیاحت ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ 18 برس کی عمر میں انہوں نے برصغیر کا سفر کیا اور 3 سال ایک برطانوی خاندان کے ہاں کام کیا۔
ان کی شادی نورمن سے ہوئی جو برطانوی فوج میں خدمات انجام دیتے رہے۔ ایتھل نے اپنی زندگی میں شوہر اور دونوں بیٹیوں کو کھو دیا تاہم ان کے خاندان میں 3 نواسے اور 5 پڑپوتے شامل ہیں۔
ایتھل نے اپنی طویل زندگی میں برطانیہ کے 6 بادشاہوں کا دور دیکھا۔ ان کے مطابق لمبی عمر کا راز یہ ہے میں نے کبھی کسی سے بحث نہیں کی سب کی بات سنتی ہوں لیکن کرتی وہی ہوں جو میں چاہتی ہوں۔