سابق کار سیلز مین شاہی خاندان کا شہزادہ بن گیا

image

بیلجیئم کے بادشاہ کے بھائی شہزادہ لارینٹ نے سابق کار سیلز مین 26 سالہ کلیمنٹ وانڈن کرک ہووے کو اپنا بیٹا تسلیم کرلیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر شاہی خاندان کا حصہ اور شہزادہ بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق کلیمنٹ کو رواں سال فروری میں ایک مختصر اور غیر رسمی تقریب کے دوران شاہی خاندان میں شامل کیا گیا۔ شہزادہ لارینٹ نے گزشتہ سال پہلی بار عوامی طور پر کلیمنٹ کو اپنا بیٹا تسلیم کیا تھا۔

شہزادہ کلیمنٹ کو شاہی لقب کے ساتھ اپنے والد کی جائیداد میں وراثتی حق بھی حاصل ہوگا، تاہم وہ تخت کے جانشینی کے سلسلے میں شامل نہیں ہوں گے اور انہیں شاہی وظیفہ بھی نہیں ملے گا۔

کلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ شاہی خاندان کا نام ’وان ساکسن کوبرگ‘ اپنائیں یا نہیں کیونکہ انہیں اپنی والدہ کے نام پر فخر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US