سلمان خان کے اسٹنٹ مین کو دل کا دورہ، ایکشن سینز کا بوجھ دبنگ خان پر آگیا

image

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے باڈی ڈبل کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے باعث وہ کچھ عرصے تک ایکشن مناظر کی شوٹنگ نہیں کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم SVC63 کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے لیے اسٹنٹ کرنے والے باڈی ڈبل کی طبیعت اچانک خراب ہوئی بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق باڈی ڈبل کی عدم دستیابی کے باعث سلمان خان نے فلم کے بعض مشکل ایکشن سین خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شوٹنگ شیڈول متاثر نہ ہو۔

فلم کی ٹیم سلمان خان کے ایکشن سینز کی شوٹنگ احتیاط سے پلان کر رہی ہے جبکہ اداکار بھی فلم کی شوٹنگ بروقت مکمل کرنے کے لیے خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US