رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

image

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، تاہم ان کی نکاح کی تقریب منفرد انداز کے باعث صارفین کی بحث کا موضوع بن گئی۔

وائرل ویڈیوز کے مطابق نکاح کی تقریب دن کے وقت ہوئی، جہاں روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

اس انداز پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی، جبکہ کچھ نے روایتی نکاح کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا۔ بعض صارفین نے دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

دوسری جانب رمشا خان نے بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا سے دور رکھا اور اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر نہیں کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US