ارجن رامپال نے دیرینہ دوست گیبریلا سے سادگی سے شادی کرلی

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر گیبریلا ڈی میٹریڈس کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ ارجن رامپال اور 39 سالہ گیبریلا نے گوا میں قریبی دوستوں کی موجودگی میں کورٹ میرج کی۔ جوڑے نے ریاست کے یونیفارم سول کوڈ کے تحت اپنی شادی رجسٹرڈ کرائی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے 15 روزہ قانونی مدت سے خصوصی چھوٹ حاصل کی، تاہم انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ 15 روز بعد جاری کیا جائے گا۔

ارجن رامپال اور گیبریلا 2018 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ اداکار نے گزشتہ سال ایک پوڈکاسٹ میں گیبریلا سے منگنی کی تصدیق کی تھی۔

ارجن رامپال کی اس سے قبل سابق سپر ماڈل مہر جیسیا سے شادی ہوئی تھی جو 20 سال بعد طلاق پر ختم ہوگئی۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US