پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد 34 سالہ عادل شہزاد سے نکاح کرلیا۔
عادل شہزاد کے مطابق ان کی روزانا مرینا سے تقریباً تین سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔ فیس بک پر ہونے والی یہ دوستی وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
عادل شہزاد کا کہنا تھا کہ روزانا مرینا سے تعلق آگے بڑھا تو بالآخر وہ پاکستان آئیں اور دونوں نے نکاح کرلیا۔
عدالت میں اپنے بیان کے دوران امریکی خاتون روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور عادل شہزاد سے شادی بھی اپنی رضامندی سے کی ہے۔
پاکستانی نوجوان اور امریکی خاتون کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین کی جانب سے اس منفرد جوڑے کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔