پاکستان آئیڈل 2026 کا تاج حرا قیصر کے سر، فیصل آباد کی بیٹی نے ججز کو بھی کر دیا حیران

image

"یہ کامیابی میرے والدین اور گھر والوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اب میں اپنے خواب پورے کروں گی اور موسیقی کے سفر کو مزید آگے لے کر جاؤں گی۔"

پاکستان میں موسیقی کے سب سے بڑے ٹیلنٹ شو پاکستان آئیڈل 2026 کا تاج فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حرا قیصر کے سر سج گیا۔ شاندار سپر فائنل میں حرا نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے ججز کو بھی قائل کیا اور ناظرین کے دل بھی جیت لیے۔

پاکستان آئیڈل کے آخری مرحلے میں مقابلہ انتہائی سخت رہا، جہاں نوجوان گلوکاروں نے اپنی بہترین پرفارمنسز پیش کیں۔ فائنل کی شام عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس نے تقریب کی رونق مزید بڑھا دی، جبکہ کراچی اور فیصل آباد کے سنیما گھروں میں بھی اس بڑے میوزیکل ایونٹ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی حرا قیصر نے پورے شو کے دوران اپنی منفرد آواز، پراعتماد انداز اور مسلسل بہترین پرفارمنس سے اپنی جگہ بنائی۔ بالآخر ججز کے متفقہ فیصلے نے ان کے نام پاکستان آئیڈل 2026 کا اعزاز کردیا۔

کامیابی کے بعد گفتگو میں حرا قیصر نے کہا کہ یہ فتح ان کے والدین اور اہلِ خانہ کی دعاؤں کا ثمر ہے اور اب وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔

پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی حرا کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ موسیقی کا ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے پلیٹ فارمز کی تعداد بڑھنی چاہیے تاکہ نئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کے مزید مواقع مل سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US