چین کی ایک بیکری سے انسان نما روبوٹ کی آٹا گوندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
وائرل ویڈیو میں روبوٹ کو تیزی اور مہارت کے ساتھ ہاتھ سے آٹا گوندھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو لاکھوں ویوز مل چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے روبوٹ کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں آٹا گوندھنا ایک محنت طلب کام ہے ایسے روبوٹس بیکری کے کام کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انسان نما روبوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ مختلف شعبوں میں انسانوں کے کام میں معاونت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔